دنیا
امریکی جاسوسی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا
شیعہ نیوز: انڈونیشیا نے چین کی جاسوسی کرنے والے امریکی جاسوسی طیاروں کو ایندھن بھرنے کے لیے اپنی سرزمین میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین کی سمندری نگرانی کے لیے امریکی ” پی ایٹ یو سائیڈن جاسوسی طیاروں” کو پرواز کے دوران انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن بھرنا پڑے گا جس کے لیے امریکہ نے انڈونیشیا سے طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دینے کے لیے رابطہ کیا تھا۔
تاہم ایک سینیئر انڈونیشی عہدیدار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ امریکی حکام نے جولائی اور اگست کے درمیان وزرائے دفاع اور خارجہ سے رابطہ کیا تھا جس پر حکومتی وزرا کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں حکومت نے امریکی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع یا انڈونیشیا میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔