دنیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا دورہ پاکستان

شیعہ نیوز : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کی محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن قائدین کےاعزازمیں عشائیہ میں خصوصی شرکت

رپورٹ کے مطابق اس دورے کے دوران شہباز شریف اور اردوغان پاک ترک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اس کے علاوہ، شہباز شریف کے ساتھ اردوغان پاک-ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button