پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصرعباس کی محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن قائدین کےاعزازمیں عشائیہ میں خصوصی شرکت

اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو کر ملک اور قوم کو بحران سے نکالیں۔

شیعہ نیوز : سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان و پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن قائدین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی سمیت تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مولانا فضل الرحمان،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، شاہد خاقان عباسی، صاحبزادہ حامد رضا ،شبلی فراز ، سردار لطیف کھوسہ، مصطفی نواز کھوکھر، جنید اکبر، عاطف خان، شہرام تراکئی، سردار شفیق ترین، اسلم غوری، عاقب اللہ خان ،اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

عشائیہ میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی حالات اور بحرانی کیفیت اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو کر ملک اور قوم کو بحران سے نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرُم مسائل، ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

اپوزیشن رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی روابط بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور ایک نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے ایک سٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے اور اس میں پی ٹی آئی مرکزی سینئر رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، سینٹر کامران مرتضیٰ،مصطفی نواز کھوکھر، صاحبزادہ حامد رضا، ساجد ترین ، ناصر شیرازی ،تلمند خان اور اخونزادہ حسین شامل ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button