پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان: سپاہ صحابہ کے ہاتھوں ایک عزادار شہید دوسرا زخمی

شیعہ نیوز: کربلائے ڈیرہ اسماعیل خان میں سعودی نواز تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد بےلگام، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان عزادار صفدر عباس شہید جبکہ منقبت خواں مسجود مہدی شدید زخمی ، مسلح دہشت گرد کاروائی کے بعد باآسانی فرار ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ شیعہ نسل کشی پر خاموش تماشائی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے گلی قریشاں والی نزدگھاس منڈی میں ملک دشمن سعودی پےرول پر کارفرما دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندوں نے فائرنگ کرکے شیعہ نوجوان عزادار صفدر عباس کو بے دردی سے شہید کردیا جبکہ ایک اورشیعہ منقبت خواں مسجود مہدی کو شدیدزخمی کردیا۔

دونوں عزاداروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے صفدر عباس کی شہادت کی تصدیق کردی جبکہ مسجود مہدی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں سعودی وبھارتی ایجنٹ وہابی دہشت گرد دھندناتے پھر رہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button