گلگت بلتستان انتخابات میں 330 امیدوار حصہ لیں گے، الیکشن کمیشن
شیعہ نیوز: کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ گزر جانے اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد 23 جنرل نشستوں کیلئے تین سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ گلگت حلقہ تین میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ کی اچانک رحلت کے بعد شیڈول کو تبدیل کیا گیا تھا جہاں 22 نومبر کو انتخابات ہوں گے، اس حلقے میں فائنل امیدواروں کی حتمی لسٹ ابھی جاری نہیں ہوئی کیونکہ نئے شیڈول کے مطابق اب بھی نئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گلگت حلقہ ایک سے 25، حلقہ دو سے 26 امیدوار میدان میں ہیں۔ نگر حلقہ ایک سے 17، حلقہ دو سے 26 امیدوار، ہنزہ میں 15 امیدوار جبکہ سکردو حلقہ ایک میں 6، حلقہ دو میں 9، حلقہ تین میں 4 اور حلقہ چار میں 11 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ کھرمنگ سے 10 شگر میں 4 جبکہ استور حلقہ ایک میں 12، حلقہ دو میں 22، دیامر حلقہ ایک میں 17، حلقہ دو میں 13، حلقہ تین میں 14 اور حلقہ چار میں 9 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ غذر حلقہ ایک میں 13، حلقہ دو میں 26 اور حلقہ تین میں 20 امیدار موجود ہیں۔ گانچھے حلقہ ایک میں 10، حلقہ دو میں 15 اور حلقہ تین میں 5 امیدوار انتخابی دنگل میں موجود ہیں