اہم پاکستانی خبریں

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی

شیعہ نیوز: سندھ ہائیکورٹ میں 10 سے زائد لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ اب تک کیا اقدامات ہوئے ہیں؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ 22 جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے 15 اجلاس ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ لاپتہ شخص کا 9 سال سے سراغ نہیں لگا سکے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں میرا تبادلہ ہوا ہے اور یہ کیس مجھے ابھی ملا ہے، تفتیش جاری ہے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ آپ لوگ پریشان نہ ہوں ہم آپ کو انصاف دلوائیں گے۔

عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کرانے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button