مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی وزیر کے قتل کا ذمہ دار امریکہ اور سعودی اتحاد ہے

شیعہ نیوز:یمن کی انقلابی کونسل کمیٹی کے سربراہ نے نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر کھیل حسن محمد زید کے قتل کا ذمہ دار امریکہ اور جارح سعودی اتحاد کو قرار دیا ہے۔

منگل کو مسلح افراد نے صنعا میں یمن کے وزیر کھیل حسن محمد زید کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حسن زید ، یمن کے خلاف عرب اتحاد میں شامل ہونے کے مخالف تھے اور انھوں نے وطن کی حمایت میں بھرپورموقف اختیار کیا جس کی بنا پر عرب اتحاد نے ان کے قتل پر انعام مقرر کیا تھا ۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی حکومت ، امریکہ اور جارح سعودی اتحاد کو حسن محمد زید کے قتل کا ذمہ دار سمجھتی ہے کیونکہ ان کا قتل ان کے قتل پر انعام دینے اور ان کی سپاری دینے کے نتیجے میں انجام پایا ہے۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button