
امریکہ اور برطانیہ کا یمن کے دو صوبوں پر دوبارہ حملہ
شیعہ نیوز: جمعرات کو علی الصبح امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف صوبوں پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف تشکیل پانے والے امریکی فوجی اتحاد نے جمعرات کو یمن کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے مختلف صوبوں پر حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس مرتبہ صعدہ پر دو مرتبہ فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد نے ساحلی صوبے الحدیدہ کے شمالی شہر الجبنہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق الحدیدہ کی فضاوں میں امریکی اور برطانوی طیارے پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مشرقی جبالیا اور غزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والا نیٹ ورک تباہ، سرایا القدس
حملوں کے نقصانات کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات جاری نہیں سامنے نہیں آئی ہیں۔
یمن پر امریکہ اور برطاینہ کے حملے ایسی حالت میں جاری ہيں کہ یمن کے سینئر رہنما عبدالملک العجری نے اس سے قبل انتباہ دیا تھا کہ ہمارے خلاف حملے اور کشیدگی بڑھانے سے بحیرہ احمر کا بحران ہرگز حل نہيں ہوگا۔
العجری نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف جنگ تیز کرکے ہمیں فلسطینیوں کی مدد سے نہیں روکا جا سکتا۔
انہوں نے اس سے پہلے بھی یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی جانب اشارہ کیا تھا اور اسے صیہونی حکومت کی حمایت میں قرار دیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے بحیرہ احمر کی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی ہے۔