دنیا

یمن میں لاکھوں افراد قحط کا شکار ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز : اقوام متحدہ کے سینیر حکام نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت یمن میں لاکھوں افراد قحط کا شکار ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیویڈ بیزلی نے کہا کہ ہم یمن میں قحط کی طرف بڑھ رہے ہیںِ۔ یمن میں مسلسل جنگ کے نتیجے میں خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ہم یمن میں ممکنہ قحط کے خطرے سے چشم پوشی نہیں کر سکتے۔ یمن آنے والے چند ماہ میں تباہ کن بھوک، افلاس اور قحط کے خطرات نظر آ رہے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امداد مارک لوکوک نے کہا کہ 2017ء کے بعد یمن میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے سن دوہزار پندرہ سے یمن پر جنگ مسلط کرنے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمن کے لیے دواؤں اور غذائی کی ترسیل بند ہوگئی ہے اور مریضوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button