دنیا

امریکی صدرجو بائیڈن کی تشویش کی وجہ سامنے آگئی

شیعہ نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کہیں امریکہ میں جاری افراتفری یوکرین کی مدد میں خلل پیدا ہونے کا باعث نہ بن جائے۔
امریکی کانگریس میں ریپبلکن اراکین کے اندرونی تنازعات نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں بجٹ مذاکرات کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور اسی مسئلے نے بائیڈن کو اپنی خارجہ پالیسی کی بنیادی ترجیحات کے طور پر کیف کی حمایت جاری رکھنے کے بارے میں فکرمند بنا دیا ہے۔
فی الحال پینٹاگون کے پاس، یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیاروں کے لیے ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی فنڈنگ ​​ہے، لیکن بائیڈن انتظامیہ کے پاس "فنڈز کی دوبارہ پروگرامنگ” کے مالی وسیلے کا استعمال کرتے ہوئے اس رقم کو پانچ اعشاریہ چار بلین ڈالر تک بڑھانے کا اختیار ہے۔
روس کے خلاف یوکرینی فوجیوں کی پے در پے ناکامیاں ایسی حالت میں جاری ہيں کہ کیف حکومت نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یوکرین کے خلاف روس کا حملہ پورے یورپ پر حملے کے مترادف ہے، اب تک سینکڑوں ارب ڈالر مالیت کی فوجی امداد امریکہ اور مغربی ملکوں سے حاصل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button