مشرق وسطی

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا نظام الاوقات تیار کیا جائے، الفتح الائنس

شیعہ نیوز: عراق کے الفتح الائنس نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا نظام الاوقات مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے مختار الموسوی نے اعلان کیا ہے کہ الفتح الائنس، عراق کے اقتداراعلیٰ کے دفاع اور حمایت میں ملت عراق کے مفادات کے بارے میں ذرہ برابر پس و پیش اور نرمی سے کام نہیں لے گا اور عراق کا اقتدار اعلی اس کی ریڈ لائن ہے۔

الموسوی نے زور دے کر کہا کہ حکومت امریکی فوجیوں کی کہ جو عراق میں غیر قانونی طریقے سے موجود ہیں ، مخالفت میں پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل پر عمل درآمد کی پابند ہے تاہم عراق سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے سلسلے میں مصطفی الکاظمی کی حکومت ایک طرح کی تساہلی اور سستی سے کام لے رہی ہے ۔

عراق میں حالیہ ہفتوں کے دوران ایک بار پھر ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا موضوع زور شور سے زیر بحث آگیا ہے ۔ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں عراق سے پانچ سو امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بل کو منظوری دی تھی اور تقریبا لاکھوں عراقیوں نے جنوری دو ہزار بیس کے آخر میں احتجاجی مظاہرے کر کے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button