مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی حکام عراق میں داعشی دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عراق میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ سعودی حکام عراق میں داعشی دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

حشد الشعبی کے اعلیٰ کمانڈر ’’محمد البصری‘‘ نے سعودی وزیرخارجہ کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قطرہمیں کسی قسم کی مالی معاونت نہیں کررہا ہے، اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت خارجہ کے مشیر عادل جبیر نے قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ قطری حکام عراقی رضاکار فورسز اورحزب اللہ کی مالی معاونت کررہے ہیں۔

البصری نے کہا کہ حشد الشعبی عراقی مسلح افواج کا ایک حصہ ہے اور اس کا اپنا بجٹ ہے۔ ہمیں کسی ملک سے امداد لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض خلیجی ممالک نہیں چاہتے کہ عراق میں امن ہو اور یہ ملک ترقی کرے۔

البصری نے کہا کہ سعودی حکام اسرائیل اور امریکی خشنودی کے لئے عراقی داخلی امور میں دخالت کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button