ہم مکتب اسلام اور مکتب شہداء کے وارث ہیں.اسماعیل قاآنی
شیعہ نیوز:سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ سپاہ قدس دنیا میں اسلامی اقدار اورثقافت کے تحفظ اور پیشرفت کے سلسلے میں کوشاں رہےگی۔ جنرل قاآنی نے سپاہ قدس میں ولی فقیہ کے نمائندے کی معرفی کی تقریب سے خطاب میں سپاہ قدس کے شہیدوں خاص طور پر سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی نے ہمیشہ عملی میدان میں مظلوموں اور مستضعفین کی حمایت کی ، شہید قاسم سلیمانی کے عملی خلوص کی داستانیں فلسطین، لبنان ، شام اور عراق میں نمایاں ہیں۔ جنرل قاآنی نے پاسداروں کو قرآن اور عترت کے مکتب کے تربیت یافتہ جوان قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم مکتب اسلام اور مکتب شہداء کے وارث ہیں اور ہمیں جذبہ ایمان، اخلاص اور فداکاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں اسلامی ثقافت کو فروغ اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اصلی ذمہ داری ہے۔