مشرق وسطی

امریکہ یمنی عوام کے خلاف جاری بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے

شیعہ نیوز:العہد نیوز کے مطابق حزب اللہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کا اقدام ایک ظالمانہ اقدام ہے، کہ جس کی حزب اللہ شدید مذمت کرتی ہے۔

حزب اللہ نے اس کے ساتھ تحریک انصاراللہ کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کانگریس کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ باضابطہ طور پر تحریک انصار اللہ کو ایک بیرونی دہشت گرد گروہ کے طورپر قرار دے دیا جائے گا۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس کے ساتھ ہی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک سید بدرالدین الحوثی اور ان کے بھائیوں کو بھی دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ جسے حزب اللہِ لبنان نے ایک مجرمانہ اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد یمن کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔

ادھر انصاراللہ نے بھی امریکہ کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام ہمارے لئے کوئی نئی بات نہيں ہے اور امریکہ یمنی عوام کے خلاف جاری بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button