
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاراچنار، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت ریلی کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور بھارتی ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلیئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے، علامہ ساجد نقوی
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، حکومت کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔
اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق خود ارادیت کی اس عظیم جدوجہد میں حکومت پاکستان اور قبائلی عوام کشمیریوں کیساتھ ہر محاذ پر موجود ہوں گے۔