پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عرب ممالک کے حکمران ہیں لاکھوں انسانوں کا خون بھی انہیں غیرت نہیں دلا سکا ، ناصر عباس شیرازی

غزہ کی صورتحال سے ہم دکھی ہیں ہمیں ان کی ہر حال میں مدد کرنی ہے وہ اسی صورت ممکن ہے ہم جتنی آگاہی دے سکتے ہیں اپنی ملت کو آگاہی دیں کہ ہم نے امریکہ، اسرائیل، اور یورپی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے ۔ ان شاءاللہ

شیعہ نیوز:  مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتما م ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں غزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی عوام نے شرکت کی کانفرنس برادر ناصر عباس شیرازی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مولانا نظام الدین ، جامعہ بعثت کے پرنسپل جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مھدی حسن کاظمی اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ جناب سید انیس عباس زیدی نے خطاب کیا ۔

مقررین نے غزہ کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی آخری اور مرکزی خطاب کرتے ہوئے جناب سید ناصر عباس شیرازی نے کہا آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عرب ممالک ہیں ۔شیطان بزرگ امریکہ کے خوف سے یہ غزہ کی مظلوم عوام کی بجائے ظالم اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں ۔ انہوں نے آج تک کھل اسرائیل ،امریکہ کا بائیکاٹ نہیں کیا اور نہ ہی کھل کر حماس کی حمایت کی ہے ۔ کانپتی زبانوں سے غزہ اور حماس کا نام لیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اس خطے میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف جنگ کرنا جہاد ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مگر ملت اسلامیہ بیدار ہو چکی اور وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔ ان شاءاللہ آج ہم یہاں جمع ہیں اور کچھ دوست پوچھتے ہیں ان کانفرنسز کا کیا فایدہ تو میں عرض کرتا ہوں اس طرح کے اجتماعات اور ریلیوں کی بہت بڑے فوائد ہیں ۔ اگر آج ہم یہاں سارے مسلمان جمع ہیں صرف ایک کام کرلیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔ ہم تمام اسرائیلی مصنوعات کا ہمیشہ کے لئے بائیکاٹ کردیں ۔ اس سے دشمن بھی ڈر جائے گا اور فلسطینی مظلوموں کی مدد بھی ہو جائے گی ۔ ہم یہ پیغام جہاں ممکن ہے دوسروں تک پہنچادیں ۔ تمام اسرائیلی ،امریکی اور یورپی ممالک کی بنی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں ۔

آپ خوش نصیب جو یہاں جمع یا جن دوسروں اس کانفرنس کو آرگنائز کرنے میں تعاون کیا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اس فرمان پر کم از کم عمل کیا ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے ۔ غزہ کی صورتحال سے ہم دکھی ہیں ہمیں ان کی ہر حال میں مدد کرنی ہے وہ اسی صورت ممکن ہے ہم جتنی آگاہی دے سکتے ہیں اپنی ملت کو آگاہی دیں کہ ہم نے امریکہ، اسرائیل، اور یورپی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے ۔ ان شاءاللہ

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button