دنیاہفتہ کی اہم خبریں
شام پر اسرائیلی حملے عدم استحکام کا باعث ہیں۔ روس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملے عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں ہمہ جانب کوشش کرنی چاہیے اور ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں پورے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوجائے۔
روس کے وزیر خارجہ نے ایرانی فوج کی شام میں موجودگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی اور شامی حکومت کی درخواست پر ہے جبکہ شام میں امریکہ کی موجودگی غیر قانونی اور شامی حکومت کی مرضی کے خلاف ہے۔