پاکستانی شیعہ خبریں

اصغریہ علم و عمل شعبہ خواتین کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ خواتین علم و عمل پاکستان کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علہیا کے موقع پر عالمی یوم خواتین سیمینار مرحبا ہال سکرنڈ شہر نواب شاہ میں ہوا، جس سےخصوصی خطاب علامہ عارف حسین اور خواہر معصومہ نے کیا، جبکہ مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری، سید عباس علمدار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہم شہداء کے وارث ہیں، اپنی جانیں دے کر پاکستان کا دفاع کیا

مقررین نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (ص) اپنی والدہ گرامی حضرت خدیجہ (س) کی صفات اعلیٰ کا واضح نمونہ تھیں، جود و سخا، اعلیٰ فکری اور نیکی میں اپنی والدہ کی وارث اور ملکوتی صفات و اخلاق میں اپنے پدر بزرگوار خاتم النبیؐ کی جانشین تھیں۔

مقررین نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (ص) اپنے شوہر حضرت امام علی (ع) کیلئے ایک دلسوز، مہربان اور فدا کار زوجہ تھیں، آپ کے قلب مبارک میں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور پیغمبرؐ کی محبت کے علاوہ اور کوئی تیسرا نقش نہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button