پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہم شہداء کے وارث ہیں، اپنی جانیں دے کر پاکستان کا دفاع کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاسداران عزاء کمیٹی کے زیراہتمام سانحہ مچھ میں بیدردی سے شہید کیے جانے والے کان کنوں کا چہلم امام بارگاہ سائبان زہراء ملتان میں منایا گیا، چہلم کی مجلس سے سربراہ اُمت واحدہ علامہ محمد امین شہیدی، شہداء کمیٹی کوئٹہ کے رکن علامہ موسیٰ حسینی قمی اور بزرگ عالم دین علامہ غضنفر علی حیدری نے خطاب کیا۔ سید میثم رضا نے منقبت جبکہ سید نوازش علی زیدی الواسطی اور کاشف رضا زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ چہلم کی مجلس میں شہدائے مچھ کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے وارث ہیں، یہ شہداء ہمارے لیے اعزاز ہیں، شہادت کی تمنا ہم کرتے ہیں، کیونکہ ہم کربلا کے راہی ہیں، کربلا انسان کو خدا تک پہنچانے کا عظیم وسیلہ ہے، ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، ہم نے کل بھی اس ملک کا دفاع اپنے جانیں دے کر کیا ہے اور جب بھی کوئی اس سرزمین کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا، اُسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری کی دشمن سندھ پولیس اور کالعدم سپاہ صحابہ گٹھ جوڑ بے نقاب

کوئٹہ سے تشریف لائے مہمان علامہ موسیٰ حسینی قمی نے کہا کہ ہم سات دن گلے کٹے ہوئے لاشوں کے ساتھ سخت سردی میں بیٹھے ہیں، لیکن ملک کے خلاف بغاوت نہیں کی، آج بھی پورے کوئٹہ میں ہمارے علاقے ہیں جہاں سکیورٹی فورسز جشن آزادی مناتی ہے، ہم دشمن کے لیے آسان ٹارگٹ ہیں، وزیراعظم پاکستان کو شہداء کے لواحقین نے بلایا تھا، اگر وہ امام بارگاہ میں آجاتا تو اُسی کا قد بڑھنا تھا، ہم اس ریاست کے باشندے ہیں، اگر ہم وزیراعظم کو آواز نہیں دیں گے تو کسے دیں گے۔؟

انہوں نے کہاکہ ہمارے دھرنوں میں یا علم حضرت عباس تھا یا پھر سبزہ لالی پرچم، ہم نے تمام سیاسی لوگوں کو دھرنے سے سیاست سے منع کر دیا تھا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ واقعہ میں را ملوث ہے، ہم کہتے ہیں کہ اگر را بھی ملوث ہے تو ہمیں سکیورٹی دینا کس کی ذمہ داری ہے۔ مچھ جیسے علاقے میں جہاں ایک ہفتے سے زیادہ کھانے پینے کا سامان نہیں جا سکتا، وہاں ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، خنجر، کیمرے کیسے پہنچ گئے، کیسے وہ دہشتگرد آئے اور کارروائی کرکے چلے گئے، وزیراعظم کے آنے سے ہمارے شہداء واپس نہ آجاتے، لیکن ہم چاہتے تھے کہ وہ قاتلوں کو بے نقاب کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button