پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری کی دشمن سندھ پولیس اور کالعدم سپاہ صحابہ گٹھ جوڑ بے نقاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نواسہ رسول امام حسین ؑ  کی عزاداری پر پابندی لگانے والی متعصب سندھ پولیس اور کالعدم سپاہ صحابہ کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق متعصب سندھ پولیس جس نے چہلم نواسہ رسول امام حسینؑ کی عزاداری کے جلوس و مجالس کے انعقاد پر پورے سندھ میں سینکڑوں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر ز درج کی تھیں کا باوردی افسر ملک دشمن کالعدم تنظیموں کی ریلیوں کی قیادت کررہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے خلاف تکفیریوں کے کرتوتوں کا ایک اور ثبوت

کراچی کے علاقے خدا کی بستی میں تعینات سندھ پولیس کا چوکی انچارج ایاز بروہی جو کہ اس سے قبل پیر آباد اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر کئی تھانوں میں ایس ایچ او کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکا ہے نے ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی کی سندھ پولیس وردی میں قیادت کی اور ساتھ ہی کالعدم سپاہ صحابہ کا جھنڈا اٹھا کے نعرے بازی بھی کرتا رہا۔

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور بلاول بھٹو سمیت مرکزی قیادت جو خود کو شیعیان حیدر کرار ؑ کا ہمدرد ظاہر کرتی ہےاس معاملے پر خاموش نظر آتی ہے۔

محب وطن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف اور سندھ حکومت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ جب ریاستی اداروں کے ذمہ دار ان ملک دشمن کالعدم تکفیری جماعتوں کی سرپرستی کریں گے تو ملک میں بسنے والے پر امن عوام کس پر اعتماد کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button