عراق، امریکی بیس پر راکٹ حملہ، امریکی فوجیوں میں خوف و ہراس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صابرین نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے بلد ایئربیس پر ایک مرتبہ پھر کئی راکٹ برسائے گئے جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
ابھی تک ان راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ بلد ایئربیس، عراق کا سب سے بڑا ایئربیس ہے جو بغداد سے ساٹھ کیلو میٹر دور ہے اور اسے امریکہ کے دہشت گرد فوجی استعمال کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں شام، دہشتگردوں کی جانب سےکیمیائی حملے کا خطرہ یا نیا ڈرامہ
یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔
عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔