مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام، دہشتگردوں کی جانب سے دوبارہ کیمیائی حملے کا خطرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج اور روسی انٹیلیجنس نے خبردار کیا ہے کہ شام میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے کیمیائی دھماکہ یا حملہ کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج اور روسی انٹیلیجنس نے خبردار کیا ہے کہ شام میں موجود دہشتگردوں نے ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کا ڈرامہ تیار کرلیا ہےاور اس سلسلے میں کلورین گیس سے بھرے ٹینکر ادلب شہر منتقل کردیے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شام میں آٹھ امریکی دہشتگرد ہلاک

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکے بدنام زمانہ ’’ وائٹ ہیلمٹ‘‘ نامی گروہ (جو اس سے پہلے بھی یہ کام انجام دے چکا ہے) شام و عراق کے سرحدی علاقوں میں کرے گا تاکہ شام و عراق کی فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کیلیئے بیرونی امداد و تعاون حاصل کیا جاسکے۔

نئی امریکی انتظامیہ (جو کہ داعش کی تخلیق کا ر ہے)اور مغربی ممالک ایک بار پھر شامی اور عراقی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ادلب میں مسلح دہشت گرد گروہوں نے بڑی تعداد میں کلورین گیس منتقل کر دی ہے تاکہ کیمیکل حملے کا ڈرامہ کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button