
شیعہ علماء کونسل سندھ کا صدرتبدیل کیا جائے، کارکنوں کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے کارکنوں کی جانب سے تنظیم کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے رہنما مولانا سید اسد اقبال کو صوبائی صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارکنوں کا کہنا ہے کہ علامہ سید اسد اقبال زیدی اس سے قبل کئی اہم ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے چکے ہیں اور وہ اس اہم ذمہ داری کیلیئے انتہائی موزوں شخصیت ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ذاکر اہل بیتؑ ذریت عمران شیرازی کا خانوادۂ شھداء کیلیئے بڑا اعلان
علامہ اسد اقبال زیدی اس وقت شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے سینیئر نائب صدر ہیں اور اس کے علاوہ دفتر علامہ ساجد نقوی قم کے سابق مدیر، خاتم الانبیاء تبلیغی مرکز سندھ کے بانی اور متحدہ مجلس عمل سندھ کے صوبائی نائب صدر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل کے دفتر یا کسی ذمہ دار کی جانب سے اس معاملے پراب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔
یاد رہے کہ اس وقت شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی ہیں جن کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل نے کامیاب تحفظ عزا لانگ مارچ کیا ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔