پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ذاکر اہل بیتؑ ذریت عمران شیرازی کا خانوادۂ شھداء کیلیئے بڑا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک کے نامور اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ذاکر اہل بیت ع سید ذریت عمران شیرازی عہد حاضر کی منفرد اور باعمل شخصیت بن کر ابھرے ہیں انھوں نے ضلع سرگودھا میں وادی حسینؑ کے سرنامہ کے ساتھ اپنی زاتی جائیداد پر رہائشی منصوبہ بنانے کی ٹھانی تو افتتاح کے موقع پر شھداء و بیوگان کے لیے چار مرلہ کے 72 پلاٹس بنا کسی معاوضہ کے ہدیہ و تحفہ کردئیے اور مسجد ، امام بارگاہ و ہسپتال کے لیے بھی پلاٹس رکھے جبکہ مومنین کے لیے رعایتی نرخوں پر پلاٹس دینے کا اعادہ کیا تاکہ بے گھر سادات ومومنین کو باعزت چھت نصیب ہوسکے ۔

تفصیلات کے مطابق ذاکر اہل بیت ؑ سید ذریت عمران شیرازی نے عمل خیر کی ایسی مثال قائم کردی ہے کہ جس کی اب تک کوئی ثانی نہیں ہے، انہوںنے سرگودھا میں اپنی زاتی ملکیتی زمین پر وادی حسین ؑ نامی ہاؤسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ، ذرائع کے مطابق ذریت عمران شیرازی نے اس پروجیکٹ کو مکتب تشیع کی غریب ، نادار، بیوہ اور مساکین کیلئےمختص کیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، ناظم آباد مجلس عزا پر حملے اور 4 عزاداروں کے قاتل لشکر جھنگوی کے دہشتگرد رہا

ذریت عمران شیرازی نے اس ہاؤسنگ پروجیکٹ پر چار ، چار مرلے کے 72 پلاٹس کربلا کے 72 شہداء کے عدد سے منسوب کرکے بلامعاوضہ شہداء کے اہل خانہ اور علاقے کی یتیم اور مسکین بچیوں کو تحفہ کردیئے ہیں، جبکہ ان مالکان مکان کی سہولیات کے پیش نظر اسپتال ، مسجدوامام بارگاہ کیلئے بھی اراضی وقف کی ہے ۔

بلاشبہ ذاکراہل بیتؑ سید ذریت عمران شیرازی کایہ قابل تقلید اور احسن عمل جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، اس افتتاحی تقریب میں ملک بھر کے نامور علماء و زاکرین نے شرکت کی ہے اس امام زمانہ علیہ السلام کے منتخب شدہ زاکر اہل بیت ؑ کےاس عمل خیر کی تائید میں اللہ پاک دیگر مخیر حضرات کو بھی اپنے شہروں و قصبوں میں اس طرز کی فلاحی اور سماجی خدمات کی توفیق دے چاہے وہ غریب سادات و مومنین کی بچیوں کی شادیوں کا کوئی پراجیکٹ ہو یا رہائشی منصوبہ کوئی تعلیمی اسکالرشپ ہوں یا ہسپتال کا منصوبہ کسی بھی انداز میں خدمت مومنین و مومنات ہو وہ عبادت کا درجہ رکھتی ہے ۔اللہ تعالیٰ بحق حسین علیہ السلام وادی حسین ع کو شاد و آباد رکھے اور زریت عمران شیرازی کو بمعہ اہل خانہ صحت عزت اور سلامتی عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button