گوادر سی پیک سےپاک ایران سرحدی دیہاتوں کو منسلک کرنے کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خطے میں ترقی اور پاک ایران تجارتی تعلقات میں وسعت کیلئے نئی راہیں کھلنے لگیں ہیں، گوادر سی پیک شاہراہ سے پاک ایران سرحدی دیہاتوں کو لنک کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پاک ایران بارڈر سے منسک سرحدی دیہاتوں مند، ایسی کہن اور بلیدہ کو گوادر کوئٹہ سی پیک شاہراہ سے منسلک کرنے کے لیے مکران ڈویژن سے منتخب وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی کی کوششوں سے حکومت نے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لیے سروے کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں بالگتر سے بلیدہ 86 کلومیٹر شاہراہ کو لنک کرنے کیلئے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو تربت روڈ کی جانب سے کنسلٹینسی کے لیے ٹینڈر اخبارات کو جاری کردیا گیا ہے۔ تعمیراتی فرمز سے 15 مارچ تک درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، طالبان کمانڈر حسن سجنا ہلاک
واضح رہے کہ مکران ڈویژن کی تحصیل بلیدہ اور تحصیل تمپ زرعی علاقے ہیں اور گزشتہ دس سالوں کے دوران یہ علاقے انسرجنسی سے متاثر بھی ہوئے ہیں۔ علاقے کے مقامی لوگوں اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔ گزشتہ ادور میں میر ظہور بلیدی اور زبیدہ جلال کی کوششوں سے ان علاقوں میں بجلی فراہمی کے منصوبوں پر کام کیا گیا، جس سے زرعی شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوا۔ علاقے کے لوگوں کا پچاس فیصد ذریعہ معاش زراعت اور مالداری سے وابستہ ہے۔ سابقہ ادوار میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کی کوششوں سے ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی فراہمی یقینی بنایا گیا اور موجودہ حکومت کے دور میں انہی عوامی نمایندوں کے بدولت سڑکوں کی تعمیر ہوئی۔
ان اقدامات سے نہ صرف مکران ڈویژن کے لوگوں کو سفری سہولیات کی فراہمی اور احساس محرومی دور ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے یہ منصوبے بھی معاون ثابت ہوں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گزشتہ سال مکران ڈویژن دورے کے موقع پر ساؤتھ بلوچستان پیکیج کا اعلان بھی کیا گیا تھا جو موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی بلوچستان کی پسماندگی کے حوالے سے عملی اقدامات کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ مکران ڈویژن کے عوامی حلقوں نے پاک ایران سرحدی علاقوں کی ترقی کے لیے سٹرکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور سدرن کمانڈ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔