مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ترکی کے زیر انتظام شام کے صوبے میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
روسیا الیوم کے مطابق شام میں روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ میں ترکی کے زیر انتظام علاقے میں روس کے فوجی اڈے المباقر کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
شام میں انسانی حقوق کی آبزورویٹری گروپ المرصد کا دعویٰ ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں الحسکہ صوبے کے دو دیہاتوں قاسمیہ اور ریحانیہ میں روس کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔ تاہم بیان میں ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔