مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کا تل ابیب سے مکہ کے لئے براہ راست پرواز شروع کرنے کا وعدہ

شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں تل ابیب سے مکہ کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو نے عام انتخابات کے موقع پرکہا ہے کہ اگر وہ پھر کامیاب ہوگئے تو مزید چار ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں تل ابیب سے براہ راست مکہ کی پرواز شروع کردی جائے گی۔

سعودی عرب اسرائیلی ہوائی جہازوں کو اپنی ‌فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت پہلے ہی صادر کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار عرب ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کے حوالے سے قیاس آرائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے مجوزہ دورہ متحدہ عرب امارات میں سعودی ولی عہد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم یہ دورہ اردن کے ساتھ اختلافات کے باعث موخر کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button