مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تمام مساجد میں اجتماعی سحری، افطاری اور اعتکاف پر پابندی ہوگی: سعودی وزیر

سعودی عرب کے اسلامی امورکے وزیر نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔

العربیہ کے مطابق  سعودی عرب کے اسلامی امورکے وزیر نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔ سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق سعودیہ کی تمام مساجد میں اجتماعی سحری و افطاری پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ سعودیہ کی تمام مرکزی اور مضافاتی مساجد میں اعتکاف پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام مساجد میں نماز تراویح سے متعلق بعد میں فیصلہ کیا جائیگا۔ جبکہ عید اور جمعہ کی نمازیں مساجد اور عیدگاہوں کے حدود میں ادا کی جائیں گی۔ مساجد اور عیدگاہوں کے باہر جائے نمازیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button