مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں امریکہ نے داعشی دہشتگردوں کو اپنے فوجی اڈے منتقل کر لیا

شیعہ نیوز: شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے الحسکہ میں اپنے فوجی اڈے میں داعشی دہشت گردوں کو منتقل کیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں نے صوبے الحسکہ کے مشرق میں واقع الہول کی جیل سے چالیس داعشی دہشت گردوں کوہیلی کاپٹروں سے شہر الشدادی میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے منتقل کیا ہے۔

شام میں امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کی مدد و حمایت کرتے رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق ان عناصر کو ادھر سے ادھر منتقل کرتے ہیں۔

اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فضائیہ اور نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی کمان، داعشی دہشت گردوں کے فضائی اڈے میں تبدیل ہو چکی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی اور اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر ہے اور امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button