مشرق وسطی

امارات اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات کے خائن اور غدار حکمرانوں اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کسٹم فری ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی وزارت معیشت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت 95 فیصد تجارتی پروڈکٹس کو کسٹم فری قرار دیا گیا ہے جن میں زراعت، خوراک، طب، کاسمیٹک اور سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

اسرائیل اور امارات کے اعلیٰ حکام کے درمیان طے پانے والے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو انتہائی آسان بنادیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خائن اور غدار بادشاہ نے 2020 میں اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے ۔ عرب حکمرانوں کی جانب سے فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے ساتھ غداری اور خيانت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button