صومالیہ میں وہابی دہشت گردوں کا حملہ، 47 فوجی اور 77 دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز: صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے دہشت گردوں نے دو فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا جس کےنتیجے میں 47 فوجی اہلکار اور 77 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے دہشت گردوں نے دو فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا جس کےنتیجے میں 47 فوجی اہلکاراور 77 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر دو بم دھماکے کیے گئے جب کہ ایک فوجی قافلے پر بھی بم دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے بعد فوج اور دہشت گردوں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔
صومالی فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 77 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جھڑپ میں 60 جب کہ دوسری میں 17 دہشت گرد مارے گئے، اس دوران 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔
صومالی فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے مزید نفری کو بھیجا گیا تھا اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔
وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی بیس اور فوجی قافلے پر کیئے گئے حملوں میں 47 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔