پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجاہد عالم دین علامہ عباس کمیلی کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بانی و سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان و سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے۔

ممتاز عالم دین اور جعفریہ الائنس کے بانی سربراہ علامہ عباس کمیلی قائداعظم محمد علی جناح کے پڑوسی تھے۔ وہ 1942ء میں کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع قائداعظم کے گھر وزیر مینشن کے سامنے والے گھر میں پیدا ہوئے جبکہ وہ قائداعظم کے رشتے داروں میں سے ایک تھے، بعدازاں انہوں علامہ رشید ترابی سے دست فیض حاصل کیا۔ علامہ عباس کمیلی جعفریہ الائنس پاکستان کے بانی و صدر تھے، انہوں نے اتحاد بین المسلمین کے لئے جدوجہد کی، اس کے ساتھ ساتھ وہ فلسطین فاؤنڈیشن کے بانی سرپرست اراکین بھی رہے۔

سال 2001ء میں انہوں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تحریک لبیک یاحسین موومنٹ کا آغاز کیا، اس ضمن میں انہوں نے اپنی گرفتاری بھی دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں کینیڈا، دہشتگرد نے مسلمان ہونے کی بنا پر4 پاکستانی شہریوں کو ٹرک سے کچل ڈالا

علامہ عباس کمیلی ایک عرصہ تک متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر مارچ 2003ء سے 2009ء تک سینیٹر بھی رہے۔مرحوم نے اپنی سینیٹر شپ کے دور میں ایوان بالا میں بھی ہمیشہ شیعہ نسل کشی، عالمی استکبارکی سازشوں اور حقوق کی پامالی پرببانگ دہل صدائے حق بلندکی۔

علامہ عباس کمیلی فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے اور ان کا شمار اپنے حلقے کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔ علامہ عباس کمیلی کی اتحاد بین المسلمین کی خدمات کو ہمیشہ سراہا گیا ہے۔

علامہ صاحب ہمشیہ کہتے تھے کہ پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیئے، انتشار کو ختم اور اسلام دشمنوں سے ہوشیار رہنا چاہیئے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فورم اگینسٹ ان ٹولرنس اینڈ ٹیررسٹ ہیٹر (فیتھ) کی بنیاد رکھی، جس میں تمام مسالک سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں۔

واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی شیعہ قومیات میں کئی دہائیوں سے فعال کردار اداکرررہے تھے۔

معروف عالم دین اور جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد 8 جون 2019 کو 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔انہوں نے سوگوران میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے جبکہ 2014ء میں ان کے ایک بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کو دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button