اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کینیڈا، دہشتگرد نے مسلمان ہونے کی بنا پر4 پاکستانی شہریوں کو ٹرک سے کچل ڈالا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کینیڈا میں مذہبی جنونی دہشتگرد نے مسلمان ہونے کی وجہ سے4 پاکستانی شہریوں کو ٹرک سے کچل ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ دہشتگرد ناتھانیئل ویلٹمین نے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر صرف اس لیے مارڈالاکہ وہ مسلمان ہیں۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں عمر رسیدہ ماں، ان کا فزیو تھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کینیڈا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کا تعلق لاہور سے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں گھوٹکی ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ انجن ڈرائیور نے دلخراش واقعہ بیان کردیا

کینیڈین پولیس کا کہناہے کہ ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔

مذکورہ خاندان کو ٹرک سے روندنے والا 20 سالہ دہشت گرد ناتھانیئل ویلٹمین مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا تھا۔

کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان کے افراد کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے میں گرفتار 20 سالہ ملزم ناتھانیئل ویلٹمین کو لندن اونٹاریو کی مقامی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کر دیا گیا۔

عدالت میں ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کے 4 اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو جمعرات کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب کینیڈین پاکستانی رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کا مقابلہ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام مسلم کمیونٹی اس سانحے کے بعد سے تشویش کا شکار ہے۔

واقعے کے حوالے سے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہو گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button