سعودی شاہ خالد ائربیس پر یمنی ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کے جیالوں نے ایک بار پھر خمیس مشیط پر بارود بردار ڈرون حملہ کیا ہے۔
ترکی المالکی نے اپنے یمن کی جانب سے خمیس مشیط کے ملک خالد ائربیس پر ڈورن حملوں کا ضمنی اعتراف کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح دعوی کیا کہ یمنیوں نے حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنادیا گیا۔
بریگیڈیر ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ سعودی عرب کی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔ سعودی اتحاد کا دعوا ہے کہ شہری تنصیبات اور علاقوں پر حوثیوں کے بقول اسکے جارحانہ حملوں کی کوششیں ناکام بنائی جارہی ہیں۔
یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مارب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔