دنیاہفتہ کی اہم خبریں
کابل، سید الشہدا اسکول پر دہشتگردانہ حملے کے بعد سے ایک بچی اب تک لا پتہ
شیعہ نیوز: دہشت گردانہ حملے کو باون روز گزر چکے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ شکریہ احمدی زندہ ہے یا شہید ہو چکی ہے۔
افغان طالبہ شکریہ احمدی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی بارہویں کلاس کی طالبہ تھی اور اب تک لاپتہ ہے جبکہ اس کی ماں ہر روز مقامی مسجد میں جاکر اپنی بیٹی کے لیے دعا کر رہی ہے۔
کابل کے سید الشہدا اسکول پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور ان کے اہل خانہ کو جسمانی اور نفسیاتی معالجے کی ضرورت ہے اور بہت سے والدین اس کی توانائی نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ آٹھ مئی کو کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے کے سید الشہدا اسکول پر کار بم کے ذریعے ایک دہشت گردانہ حملے کیا گیا تھا جس میں کم سے کم سو طلبہ و طالبات شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔