امریکہ سمجھ چکا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے: روسی صدر
شیعہ نیوز:روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی شہریوں کے سوال و جواب کے ایک پروگرام میں کہا کہ امریکہ سمجھ چکا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے لیکن پھر بھی وہ دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے اتحادی بھی امریکیوں کے اس رویے سے خوش نہیں ہیں۔
ولادیمیرپوتن نے ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات معمول پر آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ماسکو پر امریکی انتخابات میں مداخلت، سائیبر حملوں اور امریکی مفادات کے خلاف روسیوں کے اقدامات کے الزامات کے باعث حالیہ عشرے میں امریکہ اور روس کے تعلقات خراب ہوئے ہیں جبکہ کرملین نے ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔
روس اور امریکہ کے سربراہوں نے حالیہ جینوا اجلاس کے موقع پر سائبر سیکورٹی اور اسلحوں کے کنٹرول کے بارے میں مزید گفتگو پر اتفاق رائے کو ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔امریکہ اور روس کے سربراہوں نے دونوں ملکوں میں اپنے سفیر دوبارہ بھیجے جانے پر بھی اتفاق کیا ہے، مگر اس کے باوجود دونوں ملکوں میں کشیدگی جوں کی توں برقرار ہے۔