پاکستانی شیعہ خبریں

مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین کا اہلیبیت کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز:مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین کے زیراہتمام اہلبیت اطہار کی شان میں گستاخی کرنے پر چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سزادی جائے۔ اس موقع پر مزین عباس چاون نے کہا کہ محرم سے قبل ایسے واقعات ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہوتے ہیں جو پاکستان میں افراتفری پھیلانے کیلئے کئیے جاتے ہیں، ہم ملک میں ہمیشہ امن کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور فرقہ واریت کی ہمیشہ نفی کرتے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو سزادے کر امن کو قائم کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں بشارت قریشی، انیس نقوی، عون رضا شمسی، حاجی طاہر، باقر بلوچ، سید موسیٰ رضا، لیاقت نقوی، ذوالفقار شاہ، محمد اصفان، اظہر عابدی، عارف اختر کاظمی، اقبال حسین ودیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button