مشرق وسطی

یمن اور جارح سعودی اتحاد میں قیدیوں کا تبادلہ

شیعہ نیوز:صوبہ البیضاء محاذ کے ترجمان عامر الحمیقانی نے کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ مقامی شخصیات کے توسط سے ہوا اور سعودی اتحاد کے 5 قیدیوں کا قومی حکومت کے 10 قیدیوں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پرعوامی اور قومی حکومت سے وابستہ ایک فوجی کی لاش تحویل میں لیا گیا اور سعودی اتحاد کے 8 فوجیوں کی لاشوں کو انھیں دیدیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے تحت یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے بائیس اہلکاروں کو رہا کرالیا گیا تھا۔

یمن کی قومی حکومت نے واضح کردیا تھا کہ وہ قیدیوں کا جامع اور بلا وقفہ تبادلہ چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی تاخیر کی تمام تر ذمہ داری سعودی اتحاد اور اقوام متحدہ پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button