پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
امام حسینؑ نے اپنی عظیم قربانی کے ذریعے انسانیت کے وقار کو قائم کیا، علامہ نثار قلندری
شیعہ نیوز:مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ نثاراحمد قلندری نے کہا ہے کہ حضور پاک (ص) کا ارشاد گرامی ہے کہ حسینؑ ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی ہیں۔ امام بارگاہ ولی عصر نارتھ کراچی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اپنی عظیم قربانی کے ذریعے انسانیت کے وقار کو قائم کیا اور ظالم کے ظلم کو آشکار کیا، کربلا کا ہر شہید زندہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے حیات انسانی کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیا اور دین کی خاطر جان دے کر حیات ابدی کے عنوان کو قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کی یاد منانا اہم ذمہ داری ہے، ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ حضرت امام حسینؑ کی اس قربانی کو یاد کرے۔