پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان کو کالعدم طالبان کے چنگل سے شیعہ ،سنی مل کر بچا سکتے ہیں، مولانا امداد نسیمی

شیعہ نیوز (حیدرآباد) کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے صحافی برادری اور ایف سی اہلکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا، اس سانحہ نے عوام کے دل کو دہلادیا ہے اورعوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے ۔حیدر آباد پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادمولانا امداد نسیمی نے کہا کہ،ہم اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مولانا امداد علی نسیمی نے مزید کہا کہ،دہشتگرد اتنے آزاد ہوگئے ہیں کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور بات مذاکرات کی ہورہی ہے کیا دہشتگردوں سے بھی مذاکرات ہوتے ہیں کیا حکومت اسی مذاکرات کے پلیٹ فارم سے کہیں عوام کو یہ تو پیغا م نہیں دے رہی یا عوام خود نتیجہ نکالے کہ دہشتگرد اتنے طاقت ور ہیں کے سنبھالے نہیں سنبھلتے یا ایوانوں میں بیٹھنے والے حکومت کے کچھ لوگ طالبان کو سپورٹ کررہے ہیں ہم نے کئی مرتبہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کو فوراً حکومت سے نکالا جائے جو ان طالبان کی سپورٹ میں ملوث ہیں اگر حکومت دہشتگردوں کے ساتھ طاقت کی زبان استعمال کرے پاکستان کی عوام امن و قیام کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی نا اہل حکمرانوں نے عوام کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے ہمارے ملک عزیز پر اسلام کے نام پر شیطان اور اس کے پیروکار حملہ آور ہوچکے ہیں ملک کو صرف اور صرف اتحاد کے فروغ سے شیعہ اور سنی مل کر بچا سکتے ہیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بغیر ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں پاکستان کو عالمی سطح پر خطرناک ملک قرار دلوانا شدت پسندوں کا حدف ہے پولیس ، رینجرز، آرمی ، ایف سی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات کو دہشتگرد اپنی گولی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں اور ہمارے حکمران مذاکرات میں الجھے ہوئے ہیں طالبان کے ساتھ ان کی ہمدردی سیاسی جماعتیں بھی پوری طرح ملوث ہیں اسہ سلسلے میں پریس کلب کے سامنے شام 7بجے ایف سی اور پولیس کے شہدا کے لئے چراغاں بھی کیا گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button