مشرق وسطی

آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دوسری مجلس عزا منعقد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور کربلا والوں کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور کربلا والوں کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب کیا اور فضآئیل و مصائب اہلبیت (ع) بیان کئے۔ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں مجالس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔ مجالس عزا کا سلسلہ محرم الحرام کی بارہویں شب تک جاری رہےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button