
سید ناصر حسین شاہ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات ، ایرانی قونصل خانے کے اکنامک اتاشی عامر جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تجارت، سیاحت اور ثقافتی وفود کے تبادلہ پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایران ہمارا بہترین ہمسایہ ملک ہے ، دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات ہیں، ایران سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،سندھ حکومت تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ایران اتحاد امت کیلیےکردار ادا کرکے پوری امت کی ترجمانی کرے گا
ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین مذہب، ثقافت سمیت بہت سی چیزیں یکساں ہیں،دونوں ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
ملاقات میں کورونا صورتحال معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک کے ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلہ کا سلسلہ شروع کرنے پربھی اتفاق ہوا۔
ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کو ایران کے دورے کی دعوت ، جو کہ صوبائی وزیر نے قبول کر لی۔
صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے معزز مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے ۔مہمانوں کی جانب سے صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔