مشرق وسطی

اسرائیل کی سخت سیکورٹی کا پول کھول گیا، اسرائیلی جیل سے فلسطینی قیدی فرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے بیسان میں جلبوع جیل میں قید 6 فلسطینی قیدیوں نے 10 میٹر طویل سرنگ کھود کر جیل سے کامیابی سے نکل گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق جیل سے کامیابی سے نکلنے والے 5 قیدیوں کا تعلق جہاد اسلامی اور ایک قیدی کا تعلق فتح تحریک سے ہے جو کتائب شهداء الاقصی کے سابق کمانڈر تھے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق جیل سے نکلنے میں کامیاب ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیل نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کے ذریعے قیدیوں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 4 ہزار 850 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 41 خواتین اور 225 نوجوان قیدی ہیں۔ جبکہ 250 ایسے قیدی بھی ہیں جن پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button