مشرق وسطی

انقلاب دشمن ٹولے ہمارے نشانے پر رہیں گے. یحیی رحیم صفوی

شیعہ نیوز:عسکری امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ سرحد پار انقلاب دشمن دہشت گرد گروہوں کو ہم نشانہ بنائیں گے۔

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے دفاع پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ ایرانی سرحدوں کو بد امنی سے دچار کرنے والا کوئی بھی انقلاب دشمن مسلح گروہ ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود نہیں ہونا چاہئے۔

جنرل یحیی رحیم صفوی نے شمالی عراق کے علاقے میں موجود انقلاب دشمن دہشت گرد گروہوں کے اڈوں کے خلاف سپاہ پاسداران کی بری فوج کی کارروائیوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی کردستان کو انقلاب دشمن عناصر کا اڈہ نہیں بننا چاہئے۔

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے خبردار کیا کہ انقلاب دشمن گروہ ملکی سرحدوں کے اطراف میں جہاں بھی ہوں گے ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان حکومتوں سے بھی نمٹیں گے جو ان گروہوں کو پناہ دیں گی یا وسائل و ہتھیار فراہم کریں گی۔

جنرل یحیی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اگرچہ انقلاب دشمن عناصر ملک کے سرحدی علاقوں میں مسائل کھڑے کرتے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ کی دفاعی طاقت کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button