
مشرق وسطی
اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کی نگرانی ضروری ہے، قطر
شیعہ نیوز: قطر نے اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو نگرانی میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویانا میں آئی اے ای اے کے اجلاس میں قطرکے سفیر جاسم یعقوب الحمادی نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اسرائیل کی جوہری تنصیبات کو آئی اے ای اے کی زیرِ نگرانی لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ہمیں ایٹمی ہتھیار بنانے سے نہیں روک سکتا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
قطرکے سفیر نے اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں بطور غیر جوہری ریاست شامل کرنےکی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جوہری ہتھیار رکھنے کا اگر چہ کبھی باضابطہ طور پر اعتراف نہیں کیا تاہم بتایا جاتا ہے کہ اسرائیل کے پاس تقریباً نوے جوہری ہتھیار موجود ہیں۔