پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تسلسل کے ساتھ بم دھماکوں میں معصوم انسانوں کا قتل عام درد ناک ہے، اللہ کے گھر میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے درندوں کو بے گناہ مسلمانوں کے قتل کی کھلی چھٹی کس نے دی ہے، افغانستان پر قابض طالبان ملک میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، افغانستان کے مظلوم عوام مسلسل بد امنی اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ افغانستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما ملک میں مستقل قیام امن کے لئے کوشش کریں، تمام مکاتب فکر اور اقوام کی نمائندہ حکومت کے ذریعے ہی افغانستان میں مستقل قیام امن کی امید کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یکے بعد دیگرے مساجد میں خودکش دھماکوں پر داعش اور داعشی دہشت گردوں کے سرپرستوں اور بانیوں کے سیاہ کارناموں میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہوا ہے، ان سے اس ناحق قتل عام کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button