پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زمینوں کی حفاظت کیلئے سنجیدہ ہیں، عوام تیار رہیں، سید علی رضوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی مقامات اور عوامی اراضی پر قبضے کے لیے غیر آئینی حکومت لائی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کسی کی ملکیت نہیں ہے۔ یہاں کے عوام اپنی زمینوں کی حفاظت کے لیے سنجیدہ ہیں، ایک ایک انچ کی حفاظت یہاں کے عوام کریں گے۔ عوام احتجاج کی تیاری کریں کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی سیاحتی مقامات پر کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں، ہر قسم کی جبر اور سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پورے خطے میں عوام دشمن فیصلے ہو رہے ہیں اور یہی صورتحال رہی تو احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گیسٹ ہاوسز کے حوالے سے بھی عوامی تحفظات کو دور کئے جائیں، ایک ایک گیسٹ ہاوس پر اسمبلی میں بحث کرکے فیصلہ لیں۔ رات کے اندھیرے میں بند کمروں میں کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں ہے۔ مانتا ہوں حکومت نے زبردستی کی ہے لیکن حکومت نے ختم ہونا ہے اور عوام نے ہمیشہ رہنا ہے۔ اس عوام اور ریاست کے درمیان ایسے فیصلوں سے دوریاں پیدا ہو رہی ہیں اور اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کیا اس لیے ہوتے ہیں کہ عوام سے چھین کر جنگلات کو دیں اور اسے ہوٹل بنائیں۔ کسی بھی جنگلات والے مقامات پر کسی سرمایہ کار کو 30 سالوں کے لیے نوازنے کی کوشش نہ کریں۔ اب تک فیصلے تھوپ رہے ہیں مزید کسی قسم کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر نے کہا کہ 30 سالوں کے لیے ان مقامات کو لیز پی دینا اس خطے کو بیچنے کی مترادف ہے۔ آج دس بیس کنال 30 سالوں کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے دیں گے اور کل اس سے بھی کٹھ پتلی حکومت آئی تو یہ بھی ممکن ہے پورا گلگت بلتستان کسی بڑی طاقت کو کرایہ پہ دے دیں۔ جون میں گندم میزائیل گرانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، اس پہ بھی میدان سجے گا، ٹیکس ایشو ابھی تک حل نہیں ہوا ہے، اس پہ بھی عوام تیار رہیں۔ ہم عوامی حقوق کے لیے ہر صورت میدان میں رہیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمن فیصلوں سے باز آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button