پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان وہابی دہشتگردوں کی جلوس جشن مولود کعبہ پر فائرنگ8زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کٹگہرمیں مقامی سعودی ایجنٹوں کا جلوس جشن مولود کعبہ پر فائرنگ سے 8مومنین زخمی ہوگئے۔زخمی مومنین کو قریبی ڈسٹرک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،نمائندے کی اطلاعات کے مطابق جلوس جشن مولودکعبہ کا اہتمام مقامی تنظیم حسینی عزادار الائینس کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے جلوس پر مقامی سعودی غنڈوں نے فائرنگ کی جب جلوس اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا کٹگہر کی طرف پہنچا تو سعودی غنڈوں نے شرکاء جلوس پر فائرنگ کردی جس سے 8مومنین شدید زخمی ہوگئےجنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے مومنین سے دعائے صحت کی درخواست ہے