پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

این اے 230، ایم ڈبلیو ایم کا تکفیری رہنما کے مقابل پیپلز پارٹی امیدوار آغا رفیع اللہ کی حمایت کا اعلان

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 پر تکفیری جماعت کے رہنما کے مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے ابراہیم حیدری جلسے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ سے ملاقات کی۔ وفد نے 8 فروری کے قومی انتخابات میں این اے 230 پر ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ عید گاہ گراؤنڈ ابراہیم حیدری میں منعقدہ انتخابی جلسے میں پی پی پی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے مجلس وحدت مسلمین کی حمایت پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button