طلباء یونینز پر پابندی آمرانہ سازش تھی، زاہد مہدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان زاہد مہدی نے طلبا ءیونین پر عائد پابندی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلباء یونین 38 سال گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہو سکیں، 9 فروری 1984ء کو جنرل ضیاالحق کے دور میں طلباء یونین پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کے بعد جمہوری حکومتیں بھی آئیں لیکن طلباء یونین پر سے پابندی نہیں اٹھائی جا سکی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے ذریعے ہی تمام سیاسی جماعتوں کو نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر آتی تھی، مگر جب سے ضیاءالحق کے آمرانہ دور سے طلباء یونینز پر پابندی لگی ہے، اس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں میں کاغذی اور جعلی قیادت کی بہتات ہو گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملتان میں کشمیر اور یمن میں جاری وحشیانہ جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی
انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز پہ 38سال سے طویل پابندی آمرانہ سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونین کی بحالی کیلئے موثر قانون سازی کی جائے تاکہ طلباء یونین کی بحالی کے بعد طلباء ءپاکستانی نظریاتی سیاست میں اپنا متحرک کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک طلباءیونین پر پابندی ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک قوم کو تعلیم یافتہ، نظریاتی اور حقیقی قیادت میسر نہیں آ سکتی۔